رحمتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ ہر گنہگار ونیکوکار کو شامل ہے :

رحمتِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ ہر گنہگار ونیکوکار کو شامل ہے :


    منقول ہے، حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علٰی نبینا وعلیہ الصلٰوۃوالسلام نے اپنی مناجات میں عرض کیا:''یا رب عَزَّوَجَلَّ!'' اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:''لَبَّیْکَ یَا مُوْسیٰ!''آپ علیہ السلام نے عرض کی: ''یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! تُوتو مالک ہے، میری کیا حیثیت کہ تو مجھے لبیک کہہ کرجواب دے ۔''تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:''مجھے یہ پسند ہے کہ کوئی بندہ مجھے ''یا رب'' پکارے تو میں اسے ''لبیک'' کہہ کر جواب دوں۔ ''حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ علیہ الصلٰوۃوالسلام نے عرض کی:''یا رب عَزَّوَجَلَّ !کیایہ ہر مطیع بندے
کے لئے ہے ؟''ارشاد ہوا :''ہا ں! بلکہ ہر گنہگار بندے کے لئے بھی ہے۔''توحضرتِ سیِّدُنا موسیٰ علیہ الصلٰوۃوالسلام نے عرض کی : ''فرمانبردار کے لئے تو اس کی اطاعت کے سبب ہے اور گنہگار پر یہ کرم کس وجہ سے؟''تو جواب ارشاد ہوا:''اے موسیٰ!اگر میں بھلائی کرنے والے کواس کی بھلائی کا بدلہ دوں اور برائی کرنے والے پراس کی برائی کی وجہ سے احسان نہ کروں تو میرا جود وکرم کہاں جائے گا۔''

Post a Comment

Previous Post Next Post